کرکٹ کے 11ویں ورلڈ کپ میں منگل کو پول بی کے ایک میچ میں آئرلینڈ نے جیت کے لیے مدمقابل ٹیم ہندوستان کو 260 رنز کا ہدف دیا جو اس نے صرف دو وکٹوں کے نقصان پر 37ویں اوور میں پورا کر لیا۔اس طرح ہندوستان نے پول بی میں پانچ میچ کھیل کر پانچوں میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔ہندوستان کی جانب سے اوپنر روہت شرما اور شیکھر دھون نے عمدہ بلے بازی کے ذریعے ٹیم کو اچھا آغاز دیا۔ دھون نے 11 چوکو
ں اور پانچ چھکوں کی مدد سے سنچری مکمل کی۔ آئر لینڈ کے ٹامس نے پہلے اوپنر روہت شرما کو 64 رنز پر آؤٹ کیا اور اس کے بعد دھون کی وکٹ بھی انھوں نے ہی حاصل کی۔شیکھر دھون کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ انھوں نے رچرڈ ہیڈلی سے اپنا اعزاز وصول کیا۔میچ کے اختتام پر وراٹ کوہلی 44 اور اجنکیا رہانے 33 رنز بنا کر کریز پر موجود تھے۔ہندوستان اس پول میں اب تک واحد ناقابلِ شکست ٹیم ہے اور وہ پوائنٹس ٹیبل پر پانچ میچوں میں دس پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ااس سے قبل تیز گیند باز محمد سمیع (41رن دیکر تین وکٹ) کی نپی تلی گیند بازی بازی کی بدولت نیوزی لینڈ میں اپنا پہلا میچ کھیل رہی ہندستانی ٹیم نے آئرلینڈ کو 49اووروں میں259 رن پر سمیٹ دیا۔آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ۔ اس کی پوری ٹیم 49اووروں میں 259رن بناکر آوٹ ہوگئی۔ آئرلینڈ کے کپتان ولیمس پوٹر فیلڈ اور نیل او برائن نے بالترتیب 67اور 75رنوں کی نہایت شاندار اننگز کھیلتے ہوئے ٹیم کا اسکور یہاں تک پہنچایا۔ پا ل اسٹالنگ نے بھی اچھی بلے بازی کرتے ہوئے 42رن بنائے ۔ آئیرلینڈ کے نیچے کے بلے باز ہندستانی گیند بازوں کا مقابلہ نہیں کرسکے اور ابتدائی بلے بازوں کو چھوڑ کر پانچ بلے باز کیون او برائن (ایک) گیری ولیمس (6) اسٹوارٹ تھامسن(2)جارج ڈوکریل(6)الیکس کوساک (11)رن بناکر پویلین لوٹ گئے ۔گزشتہ میچ میں مین آف دی میچ سے سرفراز محمد سمیع نے اس مرتبہ بھی نہایت شاندار کارکردگی پیش کرتے ہوئے سب سے زیادہ تین وکٹ لئے ۔ جبکہ آف اسپنر اشون نے دس اووروں میں 38رن دیکر دو وکٹ حاصل کئے ۔ہندستانی ٹیم نے حالیہ ورلڈ کپ میں اب تک کسی بھی ٹیم کو اپنے سامنے 50 اوور پورے کرنے کا موقع نہیں دیا ہے ۔ حالانکہ ٹیم کے تیز گیند بازوں نے جہاں آئرلینڈ کے بلے بازوں کو رن بنانے مشکل کر رکھے تھے وہیں اسپنروں نے کافی رن دئے ۔ آئرش اننگز میں 180 گیندوں میں 145رن صرف اسپنروں نے دیئے ۔ جبکہ تیز گیند بازوں نے 114گیندوں پر 114 رن ہی دیئے ۔دوسری طرف آئرلینڈ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے اچھی شروعات کی اور ہندستان کے خلاف اپنا سب سے بڑا اسکور بھی بنایا۔
کپتان اور سلامی بلے باز پیٹر فیلڈ نے پانچ چوکے اور ایک چھکا لگاکر 67رن بنائے جو ان کی ایک روزہ میچوں میں 11ویں نصف سنچری بھی ہے ۔واضح رہے کہ آئرلینڈ کی باقی آٹھ بہترین ٹیموں میں کسی کے خلاف اس وکٹ کے لئے یہ سب سے بڑی ساجھیداری بھی ہے ۔اس سے قبل ہندستانی ٹیم نے آئر لینڈ کے خلاف دوایک روزہ میچ کھیلے ہیں اور دونوں میچوں میں ہندستا ن کو کامیاب ملی ہے ۔ آئر لینڈ کے شروعات کے بلے بازوں نے ہندستانی گیند بازوں کو ضرور مشکلوں میں ڈال دیا تھا۔ نیل کریز پر 42ویں اوور تک جمے رہے اور انہوں نے 75گیندوں میں سات چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 75رنوں کی شاندار اننگز کھیلی۔ نیل کی یہ 14ویں نصف سنچری تھی۔نیل نے باربنی کے ساتھ 61رنوں کی رفاقت کرتے ہوئے ٹیم کا مجموعی اسکور 200تک پہنچایا۔ ٹیم انڈیا کے لئے ان کا وکٹ بے حد اہم ہوگیا تھاجسے آخر کار سمیع نے اپنے نام کیا۔آائرلینڈ کی جانب سے شروع کے بلے بازوں کے علاوہ کوئی بھی رن نہیں بناسکا۔ ہندستانی گیند بازوں نے آئرلینڈ کے آخری نو اووروں میں لگاتار وقفہ سے وکٹ گرائے ۔ سمیع کوسب سے زیادہ تین وکٹ ملے ۔ اشون کے حصہ میں دو وکٹ آئے ۔اس کے علاوہ امیش یادو، موہت شرما ، جڈیجہ ا ور رینا کو ایک ایک وکٹ ملا۔