لکھنو¿:جمعرات کو ایک مرتبہ پھر آسما ن سے آگ برسنے لگی اور درجہ حرارت ۳۵ ڈگری سیلسیس سے بھی زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔ صبح سے نکلی تیز دھوپ اور شام تک جاری رہی۔ دوپہر میں تو حالات ایسے ہو گئے کہ جیسے جون کا مہینہ پھر لوٹ آیا ہو حالانکہ کئی مرتبہ بادل کے حالات دکھائی پڑے لیکن وہ زیادہ دیر تک برقرار نہیں رہ سکے۔ دوپہر تقریباً تین بجے ہلکی بارش ہوئی لیکن اس کے بعد پھر امس نے شہر کو اپنی زد میں لے لیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل بھی موسم ایسا ہی رہے گا۔ بادل ہوں گے اور معمولی بوندا باندی ہو سکتی ہے۔ بدھ کو موسم نے خوشگوار خواب دکھاکر جمعرات کو جم کر پریشان کیا ۔ جو لوگ بادل یا بارش کی امید لئے ہوئے تھے سب سے زیادہ مایوسی انہیں کوہوئی۔
دھوپ اور امس بھری گرمی نے صبح سے لیکر دیر شام تک پریشان کیا۔ رات میں بھی سکون میسر نہیں ہوا۔ رات میں امس نے لوگوں کو پریشان کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھی ۔ موسم ماہرین کے مطابق کل بھی دھوپ اور امس جاری رہے گی اور بارش کی امید کم ہی ہے۔ دن میں دھوپ اور امس بھری گرمی سے لوگ بے حال رہے اور بچاو¿ کے سارے انتظام بیکار ثابت ہوئے۔