جیسے جیسے گرمی کا موسم شدت اختیار کرتاجاتاہے۔اور گرم تیز ہوائوں کے زور پکڑ نے کے عمل میں تیزی آتی جاتی ہے ویسے ویسے لوگوں کی کوشش دھو پ کے چشمے کے استعمال کی بڑھتی جاتی ہے آخر ایسا کیوں نہ ہو آنکھوں کی اہمیت جسم کی باقی حصوں کی بہ نسبت کچھ زیادہ ہی ہوتی ہے اس لئے کہاجاتاہے کہ آنکھیں قدرت کی عطا کی ہوئی بیش قیمت نعمت ہوتی ہے اس لئے انسان کی تمام فکر مندیاں گرمی اوردھوپ میںتیزی آنے کے ساتھ آنکھیوں کو راحت پہنچا نے میں جڑ جاتی ہے ۔دھو پ کا چشمہ نہ صرف آنکھوں کو دھو پ اور تیز گرم ہوائوں سے بچاتا ہے بلکہ چشمے کا صحیح انتخاب چہر ے کی دلکشی کو بھی بڑھاتاہے ایک طرف اچھی کو الٹی کا چشمہ آنکھوں کو راحت پہنچاتاہے تو دوسری طرف اس کے انتخابات میںبرتی گئی لاپروائی آنکھوں کے استعمال کا خیال دل بھی آئے تواس میں برتی جانے والی احتیاط پر بھی غور کرنا چاہئے ۔
چشمے کے فریم کا استعمال سے پہلے آپ آئینے میں اپنے چہرے کی بنا وٹ کا اندازہ کریں اورمختلف قسم کے فریم آنکھوں پرلگاکر دیکھ لیں کہ کون سا فریم آپ کے چہرے پر فٹ بیٹھتا ہے چشمے کارنگ نہ تو زیادہ گہر ا اور نہ ہی زیادہ ہلکا بہتر یہ ہے کہ ایسے رنگ کے گلا سز استعمال میں لائے جائیں جن سے آنکھوں کو ٹھنڈک بھی ملتی رہے اور دیکھنے میںبھی پریشانی نہ ہو ۔اور آنکھوںکی حفاظت بھی ہوتی رہے لوگ لینس کا استعمال کرتے ہیں ان کے لئے بہت ضروری ہے کہ وہ دھو پ میں جاتے وقت گلا سز کااستعمال کریں تاکہ ان کی آنکھیں کسی بھی قسم کے انفکشن سے محفوظ رہیں بہت سی خواتین کا خیال ہے کہ چشمہ لگانے کے بعد آنکھوں کے میک اپ کی کوئی ضرورت نہیں ہوتی لیکن سچ تویہ ہے کہ چشمہ لگانے والی خواتین کو آنکھوں کے میک اپ کے لئے زیادہ دھیان دینا چاہئے ۔
کیا ہوسن گلاس :خیال رکھیں کہ فریم کا اوپر ی حصہ آپ کی بھوئوں کے اوپر آتا ہو اور نچلا حصہ چہرے کی ہڈی
سے نہ ٹکر ائے ۔بہت قیمتی اورسجاوٹ لگتے ہیں اس لئے فریم خریدتے وقت نہ صرف اپنی جلد اور بالوں کے اسٹائل آنکھوں کی رنگت بلکہ جن آنکھوں کے کپڑے آپ استعمال کرتی ہیں ان کا بھی خیال رکھیں ۔جہاں تک فریم کے رنگ کا تعلق ہے تو اس میں بھی خاصا دھیان دینے کی ضرورت خوبصورت معلوم ہوتے ہیں لیکن وہ آپ کی جلد سے میل نہیں کھا تے اس لئے آپ اپنی جلد کے رنگ کو دھیان میں رکھ رکر ہی فریم کا انتخابات کریں کشا دہ پیشانی اور تنگ ٹھنڈی کو متوازن بنانے کے لئے چھوٹے گو ل اور ہلکے پھلکے فریم مناسب ہیں ۔
ایسے فریم کا انتخابات کریں جس کا دونوں شیشوں کا درمیانی حصہ نیچے کی طرف ہوتاہے تاکہ لمبی ناک چھوٹی لگ سکے بڑے اور نو کیلے فریم ایسے چہروں پر اچھے لگتے ہیں جن کا چہرے پتلا ہو کیونکہ ان کے استعمال کے بعد چہرا چوڑا لگنے لگتا ہے جن لوگوں کے مضبوط جبڑے کے حامل اس چہرے میں نرمی کا تاثر پیدا کرنے کے لئے لمبے فریم کا انتخاب بہتر مانا جاتاہے جن کا چہر ہ گول لو ہ گول فریم خرید نے سے بچیں ۔