چیچنیا ۔ ؛نبی آخر الزمان محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ محبت کا اظہار چیچن لیڈر رمضان قاضی روف نے ایک چھوتے انداز میں کیا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا ہے کہ جو لوگ اپنے نومولود بچوں کے نام نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے نام پر رکھیں گے انہیں ایک ہزار ڈالر کا ہدیہ پیش کیا جائے گا۔
یہ اعلان نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم ولادت کی نسبت سے کیا گیا ہے۔ ماسکو میں ایک خبر ساں ادارے آر آئی اے نوووستی کی رپورٹ کے مطابق یہ اعلان سوشل میڈیا پر انسٹا گرام کے ذریعے سامنے آیا ہے جس میں رمضان قاضی روف نے کہا ہے کہ ”اس سلسلے میں ایک ہزار ڈالر کا ہدیہ ان کی والدہ کی طرف سے پیش کیا جائے گا کیونکہ یہ خیال بنیادی طور پر والدہ نے ہی پیش کیا ہے۔”
اعلان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اپنی بیٹیوں کے نام امہات المومنین کے ناموں پر رکھیں گے ان والدین کو بھی ایک ہزار ڈالر ہدیہ پیش کیا جائے گا۔
اس اعلان پر مسلمان خاندانوں میں خوشگوار رد عمل سامنے آیا ہے۔ چیچنیا مسلمانوں کی آبادی کے حوالے سے اہم علاقہ ہے اس اعلان سے آئندہ دنوں اسلام اور پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ انسیت اور محبت کا زیادہ اظہار ہو گا۔