نئی دہلی: راجدھانی کے دہلی آرٹ کالج کے طلبا صاف ستھرائی ، ابتدائی طبی مدد اور بنیادی سہولیات کے مطالبہ پر 22 دنوں سے ہڑتال پر ہیں۔
کالج کے طلبا نے 11 ستمبر کو ہی دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال کو اس سلسلہ میں ایک میمورنڈم دیا تھا پر آج تک سرکار نے کوئی کارروائی نہیں کی ہے ۔ دہلی آرٹ کالج دہلی حکومت چلاتی ہے ۔ان طلبا نے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے کالج انتظامیہ کے سامنے کئی اپنے مطالبات رکھے ہیں پر ان پر توجہ نہیں دی گئی۔ آخر کار مجبوری میں انہیں ہڑتال کرنی پڑی۔بیان میں طلبا نے یہ بھی کہا کہ کالج احاطہ میں واقع اسٹشنری کی دکان بھی گزشتہ 8مہینے سے بند ہے ۔ آرٹ کے طلبا اس دکان سے اپنے لئے سامان خریدتے ہیں۔ اب کالج میں یہ بنیادی سہولت بھی نہیں ہے ۔بیان میں مسٹر کیجریوال سے اپیل کی گئی کہ وہ اس میں مداخلت کرکے ان کے مسائل حل کریں لیکن دس دن گزر جانے کے بعد بھی دہلی حکومت نے کوئی کارروائی نہیں کی ہے ۔