نئی دہلی:پاکستان کے جنگجو گروپ جیش محمد کے 12 مشتبہ ممبران کو انٹلی جنس بیورو اور اسپیشل سیل کے چھاپوں کے دوران گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ اس طرح دہلی پولیس نے قومی راجدھانی میں دہشت گردی کی سازش کو ناکام بنادیا ہے ۔پولیس کو دہشت گردانہ سازش کی خفیہ اطلاع ملی تھی جس کے بعد راجدھانی کے نزدیک اور جنوب مغربی دہلی میں چھاپے مارے گئے اور دہلی ۔ این سی آر نیز دیوبند (اترپردیش) سے مشتبہ افراد کو پکڑلیا گیا۔اطلاعات کے مطابق 8 افراد کو دہلی این سی آر سے پکڑا گیا ہے جبکہ چار لوگوں کو دیوبند سے گرفتار کیا گیا ہے ۔ان اطلاعات کے مطابق پولیس نے مشتبہ دہشت گردوں سے بم بنانے کا سامان ضبط کیا ہے ۔