نئی دہلی: سپریم کورٹ کی جانب سے قومی راجدھانی اور ڈیزل سے چلنے والی ٹیکسیوں پر پابندی سے مسقل ٹیکسی ڈرائیوروں نے آج دہلی سے گڑ گاوں اور نوائیڈا کو جوڑنے والی سڑکوں پر ٹریفک روک دیا جس سے آفس جانے والے لاکھوں لوگ پھنس گئے ۔احتجاج کیب ڈرائیوروں نے مغربی دہلی کے راجوری علاقے کے نزدیک سڑکوں پرر استوں میں رکاوٹیں کھڑی کریں جس کی وجہ سے قومی شاہراہ 8 پر گھنٹوں تک راستے جام رہے ۔ جس کی وجہ سے دھولا کنواں کے راستے گڑ گاوں جانے والے لوگوں کو خاص طور سے پریشانی اٹھانی پڑی۔ ٹریفک پولیس کے افسران نے کہا ہے کہ بیسیوں ٹیکسی ڈرائیوروں نے سڑکوں پر راستہ روک دیا جس سے وہاں ایک کلو میٹر تک جام رہا جو دہلی کو نوئیڈا سے جوڑنے والی ڈی این ڈی فلائی اوور پر بھی ٹیکسی والوں نے احتجاج میں راستے روک دیا تھا۔ دفتر جانے والوں کو اپنی منزل پر پہنچنے میں بہت پریشانی اٹھانی پڑی۔