حیدرآباد:دہلی جانے والے اسپائس جٹ کے طیارہ میں تکنیکی خرابی کے بعد ایک بڑا حادثہ ٹل گیا ۔ آج صبح 8بجکر 45منٹ پر شہر حیدرآباد کے شمس آباد ایر پورٹ سے اسپائس جٹ کا طیارہ دہلی کیلئے روانہ ہوا تاہم اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد پائلیٹ نے اس میں تکنیکی خرابی محسوس کی اور اس بات کا طیارہ میں اعلان کیا ۔ پائلیٹ نے دوبارہ طیارہ کو ایر پورٹ پر لینڈنگ کروائی ۔ اس طیارہ میں وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے ارکان اسمبلی اور ارکان کونسل میں تھے ۔ اس واقعہ پر مسافرین میں سنسنی پھیل گئی تاہم محفوظ طریقہ سے لینڈنگ کروانے پر مسافرین نے راحت کی سانس لی ۔ ان مسافرین کو دوبارہ بھیجنے کیلئے انتظامات کئے گئے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روزبھی شمس آباد ایر پورٹ پر حیدرآباد سے تروپتی جانے والے اسپائس جٹ کے طیارہ میں تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی تھی تاہم پائلٹ کی چوکسی سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا تھا ۔