نئی دہلی، 8 جون (یو این آئی)دہلی میونسپل کارپوریشن کے ورکروں نے اپنی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف آج دہلی کے وزیراعلی اروند کیجری وال کے گھر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔
قومی دیہی صحت مشن ری پروڈیکٹیو چائیلڈ ہیلتھ کے ئر کے ٹھیکہ پر کام کرنے والے مزدور بھی آج احتجاجی مظاہرہ پر تھے ۔
ان مزدوروں کا مطالبہ ہے کہ ان کے روزگار کو باقاعدہ شکل دی جائے ۔
دہلی حکومت کی نمائندگی کرنے والے افسروں نے مزدوروں کی یونین کو خبر دی تھی کہ کارپوریشنوں کو وہ اپنے حصے کی رقم دے چکے ہیں ، مرکزی حکومت کو اب بھی چھ سو کروڑ روپئے ادا کرنے ہیں۔
دہلی کے نائب وزیراعلی منیش سیشودیا اور مسٹر کیجریوال نے پچھلے مہینے شمالی ،جنوبی اور مشرقی میونسپل کارپوریشنوں کے ملازمین کی یونینوں سے ملاقات کی تھی۔
مسٹر کیجری وال کے مطابق دہلی کی حکومت اپنے حصے کی تمام رقم کارپوریشنوں کو ادا کرچکی ہے جو مطلوبہ رقم سے زیادہ ہے ۔
مرکز میں حکومت کرنے والی پارٹی بھی تین کارپوریشنوں کو چلا رہی ہے ۔