نئی دہلی(بھا شا) ملک کا مشہور گاڑی میلہ ’آٹو ایکسپو‘ کل یہاں شروع ہو گا۔ کمپنیوں کو امید ہے کہ اس میلے میں پیش کئے جانے والے ماڈلوںسے مانگ میں سدھار سے تقویت ملے گی جبکہ گاڑی شعبہ زبردست مندی سے گزر رہاہے۔ میلے میں ۷۰ نئی گاڑیاں پیش کی جائیں گی جن میں سے ۲۶ بین الاقوامی ماڈل ہیں۔ یہ میلہ ۵ سے ۱۱ فروری تک چلے گا اور اس میں پہلے دودن ذرا
ئع ابلاغ کے لئے رکھے گئے ہیں ۔ عام لوگوں کے لئے داخلہ ۷ فروری سے شروع ہو گا۔ آٹو ایکسپو کا یہ ۱۲واں ایڈیشن ہے جسے جگہ کی کمی کی وجہ سے دو حصوںمیں تقسیم کیا گیا ہے۔ موٹرشو گریٹر نوئڈا میں ہو گا جبکہ آٹو پارٹس نمائش پرگتی میدا ن میں ۵ سے ۱۱ فروری تک چلے گی ۔ میلے کا انعقاد گاڑی بنانے والوں کی تنظیم ’سیام، سی آئی آئی اور آٹو پارٹس بنانے والوں کی تنظیم اے سی ایم ا ے کررہی ہے۔
واضح رہے کہ سابقہ میلے میں خراب بند و بست کی کافی تنقید ہوئی تھی اور آنند مہیندرا نے اس کی تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ سنجیدہ کارو بار ہونا چاہئے نا کہ صرف تماشہ ۔ منتظمین کو امیدہے کہ اس بار انتظامات بہتر رہیںگے۔ سیام کے صدر وکرم کرلوسکر نے کہا کہ میلے کو تقسیم کر دیا گیا ہے لیکن منتظمین چاہیںگے کہ ایک ہی چھت کے نیچے سب کچھ ہو ۔ انہو ںنے کہاکہ صنعت کاروں کو امید ہے کہ اس میلے سے مانگ کو پھر رفتار حاصل ہو گی ۔ میلے میں ۱۵ بین الاقوامی کاریں بھی پیش کی جائیںگیی ۔
ہندوستان آٹو صنعت طویل عرصے سے اقتصادی کساد بازاری سے دو چار ہے۔ سالانہ کا راضافہ۱۱سال میں پہلی بار ۲۰۱۳ میں کم ہوا جبکہ اس میں ۵۹ء ۹فیصد کی گراوٹ آئی ۔ منتظمین نے حالانکہ اس میلے کو دہلی ۔ این سی آر سے باہر لے جانے کے امکان کو خارج کر دیا ۔ سیام کو امید ہے کہ اس سال ۴۰ء ۵ لاکھ لوگ میلہ دیکھنے آئیںگے ۔حالانکہ ۲۰۱۲ میں یہ تعداد تقریباً ۷ لاکھ رہی تھی۔