لکھیم پورکھیری(نامہ نگار) ریاستی حکومت میں کابینی وزیر شیوپال سنگھ یادونے کہاکہ بی جے پی جھوٹ کے دم پراقتدار پرقابض ہوئی تھی۔ دہلی میں اس کواسی جھوٹ کاپھل ملاہے جو یہ اشارہ کرتاہے کہ اب ملک کے باشندے بی جے پی کی حقیقت سے واقف ہوچکے ہیں ۔ لکھیم پورمیںانھوںنے ضلع سہکاری بینک کی پچاسویں سال گرہ عوامی جلسہ میں بطورمہمان خصوصی حصہ لیا۔
انھوںنے کہا کہ سماج وادی پارٹی کے کہنے اورکرنے میں کوئی فرق نہیں ہے ۔ آنیوالے وقت میں ملک کو سماج وادی پارٹی ایک ایسی حکومت دے سکتی ہے جوکسانوں ، غریبوں اور مظلوموںکی ہمدرد ہوگی۔ وزیر کوآپریٹیو نے نہ صرف جلسہ میں حصہ لیا بلکہ ا
س دوران اے ٹی ایم مشین ، ویب سائٹ اور آڈیٹوریم کاافتتاح کیا ۔وہ اپنے طے شدہ وقت سے ایک گھنٹہ تاخیر سے پہنچے ۔ جلسہ کوخطاب کرنے کے بعدکونیا کے لئے روانہ ہوگئے۔