نئی دہلی، 14 نومبر (یو این آئی) دہلی میں بجلی کی شرحیں فی الحال نہیں بڑھیں گی۔ بجلی کی شرحوں میں 15 نومبر سے سات فیصد تک اضافہ کیا جانا تھا۔دہلی الیکٹریسیٹی ریگولیٹری کمیشن کے ذرائع نے آج بتایاکہ بجلی کی شرحوں میں اضافہ کی تجویز پر غور کیا جائے گا۔یہ اضافہ بجلی کی خرید کی لاگت بڑھنے سے کی جا رہی تھی۔ دہلی میونسپل کونسل میں بجلی کی فراہمی کرنے والے ٹاٹا پاور کا ڈھائی فیصد بڑھانے کی تجویز تھی جبکہ بی
ایس ای ایس یمنا کا سات فیصد تک بجلی کی شرحیں بڑھانے کی تجویز تھی۔