نئی دہلی (بھاشا)۔لائف اسٹائل پاکستان نمائش کادوسرادورکل سے یہاںشروع ہونے جارہا ہے جس میںپاکستان کی طرززندگی کی جھلک ملے گی ۔اس نمائش میںوہاں کے کھان پان ،فیشن، آرٹ ،موسیقی ،ملبوسات اورزرعی مصنوعات پیش کئے جائیں گے ۔ اس نمائش کااہتمام ٹریڈڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی )کے ذریعہ فکی کی شراکت سے کیا جارہا ہے ۔اس کاپہلا دور اپریل ۲۰۱۲میں منعقد کیاگیا تھا۔ چارروز تک چلنے والی یہ نمائش ۱۱؍ستمبر سے پرگتی میدان میںشروع ہورہی ہے ۔اسلام آباد واقع ہندوستانی ہائی کمیشن نے اس نمائش میں حصہ لینے کے لئے ۳۵۰سے ۴۰۰پاکستانی کاروباریوںکو ویزا جاری کئے ہیں۔ ٹی ڈی اے پی کی سکریٹری رابعہ زویری آغا نے بتایا کہ ۲۰۱۲میں اس نمائش میں پاکستان سے کل ۹۶ کمپنیوںنے اپنے اعلیٰ معیار والی مصنوعات پیش کی تھیں ۔ پہلے ہی روز سے ہندوستانی کاروباریوں اور صارفین کے ذریعہ پسند کئے گئے تھے۔ انھوںنے بتایا کہ کراچی اور لاہور کے پکوان بھی اس نمائش میں پیش کئے جائیں گے ۔یہاں ہوٹل للت میں ایک خاص پاکستانی کھان پان ہفتہ بھی منعقد کیا گیا ہے ۔آغانے کہا کہ ہمارے کاروباریوں کوملی حوصلہ افزائی کے
سبب گل احمد اور جنید جمشید جیسے پاکستان کے مشہور کاروباریوںنے ہندوستان کے مختلف شہروںمیں اپنی دکانیں کھول دی ہیں۔