نئی دہلی: قومی راجدھانی دہلی کے باشندوں کو آج صبح سردہواؤں کی وجہ سے سخت سردی کا احساس ہوا اور یہاں رواں ہفتہ مسلسل تیسرے روز کہرے کے ساتھ سخت سردی کا موسم رہا۔محکمہ موسمیات کے اہلکار نے بتایا کہ کم سے کم درجہ حرارت کل کے مقابلے میں زیادہ ہوکر 9.0 ڈگری سلسیس درج کیا گیا ہے جو معمول سے دو درجہ زیادہ ہے ، جبکہ آج دن میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 16 ڈگر ی کے آس پاس رہ سکتا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ آج صبح ساڑھے آٹھ بجے کے وقت حد نگاہ 500 میٹر تھی۔ محکمہ موسمیات نے یہ پیشگوئی بھی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹے میں عام طورپر آسمان ابرآلود رہے گا اور صبح کے اوقات میں معتدل تا شدید کہرا رہے گا۔