شارجہ ۔ممبئی انڈینس کے کپتان روہت شرما نے آئی پی ایل سات میں آج یہاں دہلی ڈیر ڈیولس کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ممبئی نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے جبکہ ڈیرڈیولس نے منوج تیواری کی جگہ کیدار جادھو کو آخری الیون میں رکھا ہے۔ ممبئی نے آج پھر اپنی خراب کارکردگی کو جاری رکھتے ہوئے دہلی کی شاندار گیند بازی کے سامنے محض ایک سوپچیس رن ہی بنا سکی ممبئی کی جانب سے کپتان آج ناکام رہے اور وہ زیادہ دیر تک کریز پر نہیں ٹک سکے۔ جس کی وجہ سے ممبئی کی ٹیم آج اپنے بیس اووروں میں اتنے کم اسکور پر آئوٹ ہوگئی۔ ممبئی کی جانب سے سب سے زیادہ رن بنانے والے ویسٹ انڈیز کے بلے باز پولاڈ رہے جنہوںنے بائیس رن بنائے۔