دہلی :پولیس کے جنوب مغربی علاقے کے جوائنٹ کمشنر دیپیندر پاٹھک کے مطابق سومناتھ بھارتی کوآج علی الصبح تقریباً چار بجے باقاعدہ گرفتار کیا گیا۔
گرفتاری سے قبل انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے خودسپردگی کے حکم سے قبل وہ قانونی رائے حاصل کرنے میں مصروف تھے اور عدالت کی ہدایت ملنے کے بعد وہ یہاں حاضر ہوگئے ہیں۔
ذرائع کا خیال ہے کہ سابق وزیر قانون اور مالویہ نگر حلقے سے عام آدمی پارٹی (آپ) کے ممبران اسمبلی سومناتھ بھارتی سے پولیس نے کئی گھنٹے تک پوچھ تاچھ کی۔ پیشے سے وکیل بھارتی پولیس کے کئی سوال کے جواب دینے سے گریز کرتے رہے ۔