جند۔ 21 دسمبر (یو این آئی) دہلی اسمبلی انتخابات میں شاندار جیت حاصل کرکے تاریخ رقم کرنے والی عام آدمی پارٹی (آپ) نے اب ہریانہ کا رخ کیا ہے اور یہ پارٹی 31 دسمبر کو ضلاع جند میں کارکنوں کی کانفرنس کا اہتمام کرے گی۔اس کانفرنس کے ذریعہ آپ اپنی طاقت کا مظاہرہ کرے گی ۔ دہلی کینٹ سے منتخب ممبر اسمبلی این ایس جی کے سابق کمانڈو سریندر سنگھ پارٹی کارکنوں کی کانفرنس کی صدارت کریں گے۔ جند میں آپ کے اب تک تقریباً 800 کارکن ہیں ۔ آپ جند کی جاٹ دھرم شالہ میں اتوار کو اپنی رکن سازی کی مہم شروع کرے گی۔دہلی اسمبلی انتخابات میں آپ نے 28 سیٹوں پر اپنا پرچم لہرایا تھا اس سے پرجوش آپ کا نشانہ اب ہریانہ ہے۔ حصار، پانی پت، سونی پت، کرنال اور گڑ گاؤں میں پارٹی اپنی دستک دے چکی ہے۔ اب جند میں بھی آپ اپنی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔