نئی دہلی۔ 10 اپریل (یو این آئی)عام آدمی پارٹی (آپ) کے کنوینر اور دہلی کے سابق وزیراعلی اروند کیجریوال نے آج ووٹ ڈالنے کے بعد دعوی کیا کہ ان کی پارٹی دہلی کیساتوں پارلیمانی حلقوں میں کامیابی حاصل کرے گی۔تلک لین پولنگ مرکز پر اپنی اہلیہ کے ساتھ ووٹ ڈالنے کے بعد مسٹر کیجریوال نے نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پارٹی دہلی کی ساتوں سیٹیں جیتے گی۔ مسٹر کیجریوال نے کہاکہ ان انتخابات میں مقابلہ اچھائی اور برائی کے درمیان ہے جس میں اچھائی اور عام آدمی پارٹی کی جیت ہوگی۔ انہوں کہاکہ اس بار ووٹ بدعنوانی سے پاک ہندوستان کے لئے ڈالا جارہا ہے۔آپ کے ایک دیگر سینئر لیڈر اور دہلی کے سابق وزیر تعلیم منیش سسودیا نے جمنا پار کے پانڈو نگر میں اپنی بیوی کے ساتھ ووٹ ڈالنے کے بعد کہا کہ اس مرتبہ رائے دہندگان کے سامنے متبادل موجود ہے۔ عوام بدعنوانی اور مہنگائی سے بری طرح پریشان ہیں ۔ اس بار لوگ سوچ سمجھ کر ووٹ ڈالیں گے۔انہوں نے رائے دہندگان سے عام آدمی پارٹی کو فتح دلانے کی اپیل کی تاکہ عام آدمی کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کیا جاسکے۔