فتح پور (نامہ نگار)دہلی اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کی تاریخی کامیابی پر پارٹی کے کار کنان نے زبر دست خوشی کا اظہار کیا اور ایک دوسرے کو مبارکباد دے کر مٹھائی تقسیم کی۔منگل کو دہلی اسمبلی انتخابات کے نتائج جیسے جیسے چینلو ں کے ذریعہ دکھائے جارہے عام آدمی کے علاوہ پارٹی کے کار کنان نے خوشی کا اظہار کیا۔ عام آدمی پارٹی کی تاریخی کامیابی پر کار کنان نے آتش بازی اور مٹھائی تقسیم کر کے ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔پارٹی کے ضلع کوارڈینیٹر شری رام پٹیل کی قیادت میں کارکنان نے مٹھائی تقسیم کر تے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔
کارکنان نے پارٹی کی کامیابی کو عام آدمی کی کامیابی قراردیا۔ضلع کوارڈینیٹر شری رام پٹیل نے مودی حکومت پر الزام عائد کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے عوام کو گمراہ کر کے اقتدار حاصل کیا انہوں نے اچھے دنوں کا خواب دکھاکر سرمایہ داروں کو فائدہ پہونچایا ہے۔پتھر کٹا چوراہے پر کثیر تعداد میں عام آدمی پارٹی کار کنان نے سینئر کار کن سمپت سونی کی قیادت میں آتش بازی اور مٹھائی تقسیم کر تے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر سمپت سونی نے کہا کہ دہلی میں تشکیل ہونے والی عام آدمی پارٹی کی حکومت عوام کی امیدوں کو پورا کرے گی اور ملک سے بد عنوانی کو ختم کر نے کی سمت میں کام کرے گی اس موقع پر رام بابو سونی ، پارس ناتھ ترپاٹھی ، مہندی حسین ،ارون کمار شکلا ایڈو کیٹ،دیپک سنگھ ، آصف حسین دانش ،کمار ورما،اک
رم اور راکیش دیہاتی وغیرہ موجود تھے۔