نئی دہلی13 فروری(یو این آئی)یہاں جنوبی دہلی میں آج تڑکے ایک مشنری اسکول میں توڑ پھوڑ کے بعد شر پسند دفتر میں موجود رقم لوٹ کر فرار ہوگئے ۔وسنت وہار میں میں واقع ہولی چائلڈ اوگزیلیم (Holy Child Auxilium) اسکول میں یہ توڑ پھوڑ صبح کی اولین ساعتوں میں کی گئی۔ پولیس اسٹیشن میں اس واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔دہلی کے پولیس کمشنر بی ایس باسی کے مطابق بظاہر یہ چوری کا واقعہ ہے سی سی ٹی وی فوٹیج سے بھی یہ واقعہ لوٹ مار کا ہی لگتا ہے تاہم اس حوالے سے چھان بین کی جارہی ہے ۔واقعے کے پیش نظرآج اسکول آنے والے طالب علموں کو واپس گھر بھیج دیا گیاہے ۔ابھی یہ پتہ نہیں چل سکا ہے کہ شر پسند کون تھے تاہم کہا جا رہا ہے کہ ان کی تعداد تین چار تھی ۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کے حوالے سے کہا جارہا ہے ملزمان نے نقاب پہن رکھی تھی۔اسکول پرنسپل کے دفتر میں توڑ پھوڑ کے علاوہ وہاں سے 8 ہزار کی رقم غائب بھی بتائی جاتی ہے ۔اعلیٰ پولس افسران، فاررنسک ماہرین اور جرائم کا پتہ چلانے والی ٹیموں نے جائے واقعہ سے شہادتیں جمع کرنا شروع کردیا ہے گزشتہ ایک سال میں کسی مشنری ادارے میں توڑ پھوڑ کا یہ چھٹا واقعہ ہے ۔دہلی کے
نامزد وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ٹوئیٹر پر اس واقعے کی مذمت کی ہے