نئی دہلی: دہلی کے ساستری نگر علاقے میں کل رات ایک ہی کنبہ کے تین افراد کو قتل کردیا گیا۔ڈی سی پی (شمال) مدھر ورم نے بتایا ہے کہ پولیس کو ایک گھر کا دروزاہ بند ہونے کے باوجود اندر توڑ پھوڑ ہونے کی اطلاع ملی تھی۔ گھر کے اندر جانے پر پولیس کو میاں بیوی اور ان کے بیٹے کی لاشیں ملیں۔ان تینوں کو گلا دباکر ماا گیا تھا۔ مسٹر ورما نے کہا کہ اس معاملہ میں کنبہ کے کسی شناسا کے ملوث ہونے کا شبہ ہے ۔ حالانکہ پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے اندر سے کوئی آواز نہیں سنی۔