نئی دہلی:قومی دارالحکومت دہلی کے لوگوں کو شدید گرمی سے فی الحال راحت ملنے کی امیدنظر نہیں آرہی ہے ۔خاص بات یہ ہے کہ رات درجہ حرارت بھی زیادہ ہے ۔جمعرات کودرجہ حرارت 43ڈگری سیلسیس کے بعد آج صبح بھی 31.2ڈگری سیلسیس پر رہا جو معمول سے پانچ ڈگری زیادہ ہے ۔محمکہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آنے والے چند روز میں موسم کم وبیش ایسا ہی رہے گا۔دن کا درجہ حرارت 43ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کا امکان ہے ۔حالانکہ ،آج شام کچھ علاقوں میں جزوی طور بادل چھائے رہنے کا بھی امکان ہے ۔