نئی دہلی : دہلی یونیورسٹی طلبہ یونین (ڈوسو) کے انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حمایت یافتہ اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی) نے مسلسل دوسرے سال چاروں سیٹوں پر قبضہ کیا ہے ۔ڈوسو انتخابات کے آج معلنہ نتائج میں اے بی وی پی کے ستیندر اوانا صدر کے عہدے پر کامیاب ہوئے ہیں اور سنی ڈیڑھا نائب صدر اور انجلی رانا سکریٹری منتخب ہوئی ھے چھترپال یادو جوائنٹ سکریٹری کے عہدے پر کامیاب ہوئے ہیں۔اروند کیجریوال کی عام آدمی پارٹی (آپ) کے طلبہ یونٹ چھاتر یوا سنگھرش سمیتی (س¸ وائ¸ ایس ایس) نے بھی انتخابات میں حصہ لیا تھا۔اسکے تمام امیدواروں کی شکست ہو گئی۔