نئی دہلی:دہلی یونیورسٹی (ڈی یو) کے سابق پروفیسر ایس آر گیلانی کو پریس کلب آف انڈیا میں ایک پروگرام کے انعقاد کے معاملے میں دہلی پولیس نے کل دیر رات گرفتار کر لیا۔
پولیس مسٹر گیلانی کو پہلے پوچھ گچھ کے لئے حراست میں لے کر پارلیمنٹ اسٹریٹ تھانے لے گئی تھی جہاں بعد میں انہیں گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس نے جمعہ 12 فروری کو پریس کلب میں منعقد ایک پروگرام کے سلسلے میں پوچھ گچھ کے لئے انہیں حراست میں لیا تھا۔ انہیں حراست میں لئے جانے سے پہلے اس پروگرام کے دوران بنائی گئی ویڈیو کلپنگ کی جانچ کی گئی۔
اس پروگرام میں پارلیمنٹ حملے کے قصوروار افضل گرو کی حمایت میں نعرے بازی کی گئی تھی۔ اس پروگرام کے اہم اہم متظم مسٹر گیلانی ہی تھے ۔ انہوں نے ای میل بھیج کر پروگرام کے لئے پریس کلب بک کرایا تھا۔ مسٹر گیلانی اور نامعلوم لوگوں کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات 124 (اے ) غداری، 120 (بی) مجرمانہ سازش رچنے اور دفعہ 149 غیر قانونی طریقے سے جمع ہونے کا معاملہ درج کیا گیا۔
مسٹر گیلانی کے خلاف پارلیمنٹ اسٹریٹ تھانے میں شکایت درج کرائی گئی تھی