بارہ بنکی : سماج وادی پارٹی کے چیف ملائم سنگھ یادو کے ذریعے دیے گئے احکام کے سلسلے میں دیش بچائو دیش بنا ئو کے نعرے کے ساتھ عوام میں بیداری کا جذبہ پیدا کرنے کے لئے وجے منی یادو کی قیادت میں وکاس بھون سے سائکل کا جلوس نکالا گیا۔ سائیکلوں کا یہ جلوس گاؤں کوٹھی ڈی ،جگنہٹا اوبری ہوتے ہوئے پارٹی کے دفتر پر ختم ہوا جلوس کے سفر کے دوران پارٹی کی پالیسوں، اصولوں کے ساتھ ساتھ حکومت کے ذریعے چلائی جارہی اسکیموں اور کر ائے جارہے ترقیاتی کاموں کے بارے میںعوام کوبتایاگیا ،لوگوں کے درمیان اشتہاری کتابچے تقسیم کئے گئے اس کے بعد پارٹی کے دفتر پر پہونچ کر صو بائی پروٹو کال منسٹر فرید محفوظ قدوائی کے بڑے بھا ئی کے انتقال پر دو منٹ خاموش رہ کر ان کی روح کی بخشش کے لئے دعاکی گئی ۔اس موقع پر صوبے کے جنرل سکریٹری انیل یادو، داکٹر کلدیپ سنگھ، محترمہ سروج موریہ، امیش یادو وغیرہ شامل رہے ۔