لکھنؤ۔ :دیوالی خوشیوں کا تہوار ہے اس لئے ماحولیات کو محفوظ رکھنے کیلئے پٹاخوں سے احتراز کریں۔ چڑیا گھر کے ڈائریکٹر انوپ گپتا کا کہنا ہے کہ وہ پٹاخوں کا استعمال بالکل نہ کریں، خاص طور سے چڑیا گھر کے آس پاس تو پٹاخے بالکل نہ جلائیں کیونکہ ان پٹاخوں سے چڑیا گھر میں پل رہے تمام چرند و پرند پر منفی اثر پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری زمین ماحولیات سمیت ایسیڈ این ، گرین ہاؤس گیس اور اوزون کی سطح میں چھید وغیرہ سے متاثر ہو رہی ہے۔ ڈائریکٹر نے بتایا کہ انہوں نے چڑیا گھر کے چاروں طرف ملازمین کی ڈیوٹی لگاکر آس پاس پٹاخہ نہ جلانے دینے کو یقینی بنانے کا بندوبست کیا ہے ۔
تاکہ چڑیا گھر کے چرند و پرند محفوظ رہ سکیں۔