نیویارک، یکم فروری (رائٹر) ہندستانی سفارتکار دیویانی کھوبرا گڑے معاملے میں امریکہ نے مبینہ طور پر سفارتی چھوٹ کو عدالت میں چیلنج کیا ہے اور کہا ہے کہ ان پر عائد کردہ ویزا فریب دہی معاملہ حسب سابق چلتا رہے گا۔چند دنوں پہلے سوئٹزرلینڈ میں ہندوستان کے وزیر خارجہ سلمان خورشید اور امریکہ کے وزیرخارجہ جان کیری نے باہمی روابط میں تلخی دور کرنے کے عزم کا اعادہ کیا تھا لیکن امریکی عدالت میں دیویانی معاملے پر جاری تنازعہ پر کسی طرح کی سدھار کی گنجائش کم نظر آ رہی ہے۔مین ہٹن کے اٹارنی پریت بھرارا نے عدالت میں کہا ہیکہ محترمہ کھوبرا گڑے سابق سفارتکار ہیں اور انہیں کسی طرح کی کوئی سفارتی چھوٹ نہیں ملی ہے اور ان کی گرفتاری کے وقت قونصل خانہ میں تعینات ہونے کی وجہ سے انہیں صرف اپنے سفارتی کام کے لئے استغاثہ سے چھوٹ ملی تھی۔