فلم ’پیکو‘ کی شاندار کامیابی کے بعد یہی لگتا ہے کہ بولی وڈ سٹار دیپیکا پڈکون کیلئے کیریئر سے بڑھ کر کچھ نہیں۔تاہم، ڈی این اے انڈیا کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے دیپیکا نے کہا کہ انہیں اپنے کیریئر کو خیر آباد کہہ کر گھریلیو خاتون بننے میں کوئی مشکل نہیں اور وہ شادی کے بعد بہت سارے بچوں کی خواہش مند ہیں۔
‘میں با آسانی اپنا بولی وڈ کیرئیر چھوڑ کر ایک گھریلو زندگی میں خوش اور سکون سے رہ سکتی ہوں‘۔
دیپیکا کے مطابق، ان کے لیے فیملی سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں کیونکہ یہ آپ کو مکمل ہونے کا احساس دلاتی ہے۔
دیپیکا کو اپنی کسی فلم کی باکس آفس پر کامیابی کے برعکس ماں بننے میں زیادہ خوشی محسوس ہوگی۔
‘مجھے بہت سارے بچے چاہیں کیوں کہ مجھے بچے بہت زیادہ پسند ہیں۔ میں دوسروں کے بچوں کے ساتھ وقت گزارتی ہوں جن میں شاہ رخ خان کا بیٹا ابراہم شامل ہے‘۔
ان کا کہنا تھا کہ انہیں بچوں کے ساتھ وقت گزار کر خوشی محسوس ہوتی ہے۔