لکھنؤ:راجدھانی کے دیہی علاقوں میں خواتین کے ساتھ ہونے والی واردات تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ ۷اپریل کو گڑمبا علاقے میں ہی ایک معصوم بچی کی عصمت دری کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔ اس معاملے میں پولیس نے ایک نوجوان کو گرفتاربھی کیا تھا۔ وہیں اگر تخمینوں کو دیکھا جائے تو راجدھانی میں جنوری سے لے کر اپریل ماہ کے آخر تک ۳۳عصمت دری کی واردات ہوچکی ہے۔ اس میں بیس نابالغ لڑکیوں کی عصمت دری اور ۳۹ کے ساتھ چھیڑ خانی کی واردات ہوئی۔