لکھنو¿:یوم آزادی کے ۶۹ویں جشن پر علاقہ کے سرکاری اور نیم سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں پرچم کشائی کی گئی اور جگہ جگہ ثقافتی پروگراموں کا اہتمام کیا گیا۔ تحصیل ہیڈکوارٹر پر ایس ڈی ایم نند لال سنگھ اور تحصیلدار وجے کمار مشرا نے قومی پرچم لہرایا اور تحصیل احاطہ میں شجر کاری بھی کی۔ بلاک دفتر پر اے ڈی او سماجی بہبود آر این ترپاٹھی ، باغبانی دفتر پر ڈاکٹر اتل کمار سنگھ اور عوامی صحت مرکز پر ڈاکٹر راجیش شریواستو، مہاتما گاندھی انٹر کالج میں پرنسپل محمد سلیم نے پرچم کشائی کی۔ نگر پنچایت دفتر ملیح آباد میں عصمت آرا نے صبح ۸ بجے پرچم کشائی کی۔
اسی سلسلہ میں پرائمری اسکول من بھاو¿نا مال کے اودا دیوی گورنمنٹ انٹر کالج ، رام دلاری کاشی پرساد انٹر کالج، آدرش ستیندر سنگھ ڈگری کالج، مہیش سنگھ سرسوتی انٹر کالج میں منیجروں نے پرچم کشائی کی۔ سابق ثانوی اور پرائمری اسکول مال، گانگن میں گاو¿ں پردھان سنجے سنگھ نے پرچم کشائی کی۔ پرائمری اسکول مہلا رسول پور (الوپور) میں بچوں نے پربھات پھیری نکالی ۔ مقامی تھانہ میں سی او ادے ناتھ ترپاٹھی اور انچارج انسپکٹر سدھاکر پانڈے نے پرچم کشائی کی۔اسی سلسلہ میں مال تھانہ میں تھانہ انچارج ونے کمار سنگھ، کاکوری تھانہ میں انچارج انسپکٹر رام پال یادو نے پرچم کشائی کی۔ سرکاری اور نجی اسکولوں میں پربھات پھیری نکالی گئی اور اسکولوں میں ثقافتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا اور بچوں میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔