نئی دہلی (وارتا)ریزر و بینک آف انڈیا نے شری انفرا اسٹرکچر فائننس لمیٹیڈ کو ملک کے دیہی علاقوں میں ۹ہزار وہائٹ لیول اے ٹی ایم (ڈبلو ایل اے ) کھو نے کی اجازت دے دی ہے ۔شری انفرا اسٹر کچر نے آج ایک بیا ن میں بتایا کہ گزشتہ ۲۵مار چ کو سنٹر ل بینک سے ملی اجازت کے تحت کمپنی نجی اے ٹی ایم لگا اور چلا سکتی ہے ۔ابتدائی مرحلے میں پائلٹ پروجیکٹ کے تحت ۲۰۰ (ڈبلو ایل اے ) کھو لے جا ئیںگے ۔جن بینکو ں کے ساتھ کمپنی کا سمجھو تہ ہو گا ان کے پروڈکٹ اور اے ٹی ایم خدمات ان ڈبلو ایل اے پر دستیاب ہونگے ۔کمپنی نے کہا کہ آئندہ ۶ سے ۸؍ مہینوںمیں وہائٹ اے ٹی ایم کی تعدار بڑھا ئی جائے گی ۔حالانکہ ابھی کمپنی نے بینکوں کے ساتھ اپنے سمجھوتوں کے بار ے میں کو ئی اطلاع نہیں دی ہے ۔