رہم کا انعام جیتنے والا 7 سالہ سیف
آپ نے ایک لمحے میں قسمت بدلنے کا سنا تو ہوگا مگر دنیا میں کئی بار ایسے واقعات سننے میں آتے ہیں جب ا
چانک کسی معمولی شخص کی قسمت کھل جاتی ہے اور وہ ایک لمحے میں معمولی سے غیر معمولی میں تبدیل ہوجاتا ہے۔ ایسا ہی واقعہ دبئی میں پیش آیا جہاں ایک شامی بچے نے ایک شاپنگ مال کی مہم کے تحت قرعہ اندازی میں ایک ملین درہم کا انعام جیت لیا۔
سات سالہ سیف نے ‘دی دبئی مال’ میں ایک مقابلے کے دوران دس لاکھ درہم مالیت کی پنیر جیت لی ہے۔ ایک مقامی اخبار کے مطابق سیف اس انعام کو جیتنے والے سب سے کم عمر فرد ہیں۔
یہ مقابلہ ماہ جنوری کے دوران ہوا تھا اور یہ دبئی شاپنگ فیسٹول کا حصہ تھا۔ دبئی شامل فیسٹویل کا جنوری میں اہتمام کیا جاتا ہےا ور اس میں پورے ماہ کے دوران صارفین مختلف ڈیلز اور مقابلوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ اس مال کی قرعہ اندازی کے دوران صارفین کو ہر 300 درہم کی خریداری پر دس لاکھ درہم کا کیش جیتنے کا موقع ملتا ہے۔