ممبئی: بالی ووڈ اداکاراؤں کترینہ کیف، پریانکا چوپڑا اور دیپکا پڈوکون کے بعد اداکارہ انوشکا شرما بھی فلموں میں آئٹم سانگ کرنیوالی ہیروئنوں کے کلب میں شامل ہوگئی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق وہ زویا اختر کی ہدایتکاری میں بنائی جانیوالی فلم ’’دل دھڑکنے دو میں آئٹم سانگ کریں گی ’’سونگ‘‘ نامی آئٹم سانگ فلم کے لیے پریانکا چوپڑا ، فرحان اختر ، انیل کپور اور شیفالی شاہ پر بھی عکسبند کیا جائے گا جب کہ یہ پہلا آئٹم نمبر ہوگا جس میں انوشکا شرما بھی اپنی ادائیں دکھائیں گی۔انوشکا شرما کا کہنا ہے کہ اپنے کیرئیر میں پہلی مرتبہ آئٹم سانگ پر پرفارم کرنے جارہی ہوں جب کہ ’’ دل دھڑکنے دو ‘‘ میرا کردار رنویر سنگھ کی دوست فرح کا ہے اور میں اس کردار کو نبھاتے ہوئے بہت خوش ہوں رتیش سدھوانی اور فرحان اختر کی مشترکہ پروڈکشن میں بنائی جانیوالی فلم میں پریانکا چوپڑا انیل کپور شیفالی شاہ فرخان اختر، راہول بوس، زرینہ وہاب ، وکرنت ماسے ، پرمیت سیٹھی اور ردھیما سود اہم کردار ادا کررہے ہیں اور اسے آئندہ برس 5 جون کو سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔دوسری طرف انوشکا شرما نے گزشتہ ماہ ا پنی پروڈکشن میں بنائی جانے والی فلم’’ NH 10‘‘ کی عکسبندی مکمل کی ہے اور ان دنوں اس کی پوسٹ پروڈکشن کا کام جاری ہے دوسری طرف اداکارہ کی رنبیر کپور کے ساتھ فلم بمبے ویلوٹ اور عامر خان کے ساتھ فلم ’’ پی کے بھی ریلیز کے لیے تیار ہیں۔عامر خان کے برہنہ پوسٹر سے مشہور ہونے والی فلم ’’پی کے ‘‘ کا گزشتہ دنوں ایک اور موشن پوسٹر جاری کردیا گیا ہے مگر اس مرتبہ پوسٹر میں فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والی انوشکا شرما نظر آ رہی ہیں۔اس نئے پوسٹر کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں پہلے کی مرتبہ عامر خان نہیں بلکہ اب انوشکا شرما عامر خان والا ٹرانزسٹر یعنی پرانا ٹیپ ریکارڈر پکڑے کھڑی ہیں۔ نئے موشن پوسٹر کی ریلیز پر عامر خان نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ’’اے دیکھا۔۔۔ ہمارا جگو ٹرانزسسٹر کے ساتھ ‘‘ جب کہ اس کے ساتھ ہی خود انوشکا شرما نے بھی ایک میسج ٹویٹ کیا ہے۔جس میں انوشکا لکھتی ہیں کہ ’’بہت ٹکر ٹکر دیکھ لیا پی کے کو۔۔۔ اب میری باری ہے‘‘۔ اس موقع پر اداکارہ نے اپنے مداحوں سے کہا ہے کہ وہ واٹس ایپ پر اس پوسٹر ایڈ کریں۔ اس فلم کو راجو ہیرانی ڈائریکٹ کر رہے ہیں اور 19 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔