ممبئی۔ 12 دسمبر کو فلم ‘دلوالے دلہنیا لے جائیں گے’ کو مراٹھا مندر تھیٹر میں لگے ۱۰۰۰ ہفتے پورے ہو جائیں گے۔ اس فلم کو احترام دیتے ہوئے یشراج فلمز نے اس فلم کا ایک نیا ٹریلر لانچ کیا۔آدتیہ چوپڑا کی پہلے ہدایت فلم ‘دلوالے دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘۲۰؍ اکتوبر ۱۹۹۵ کو ریلیز ہوئی تھی اور اسے شائقین کا بہت پیار ملا۔ راج اور سمرن کی لو اسٹوری نے رومانوی کی نئی تعریف دی اور بالی وڈ کو شاہ رخ خان
اور کاجول میں ایک بہترین جوڑی ملی۔ یہ فلم آج تک مراٹھا مندر سے نہیں اتری ہے۔ ہندوستانی سنیما کی یہ سب سے زیادہ وقت تک چلنے والی فلم ہے۔اس ٹریلر کو یو ٹیوب پر اپ لوڈ کیا گیا ہے۔ آپ بھی اسے دیکھ کر فلم کے بہترین اور یادپلو کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان اور اداکارہ کاجول کی سپر ہٹ فلم ’دل والے دلہنیاں لے جائیں گے‘ رواں سال ۱۲؍ دسمبر کو اپنی ریلیز کا ایک ہزارواں ہفتہ پورا کر رہی ہے۔اور اسی موقعے کو یادگار بناتے ہوئے فلم کی یادیں تازہ کرنے کے لیے یش راج فلمز نے نیا ٹریلر جاری کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس کے متعلق گرما گرم بحث ہو رہی ہے اور ٹوئٹر پر DDL JNewTraile نامی ہیش ٹیگ ٹرینڈ کر رہا ہے۔اس فلم نے اپنے زمانے میں کامیابی کے کئی ریکارڈ قائم کیے تھے۔ممبئی کے معروف سینیما ہال مراٹھا مندر میں مسلسل ۲۰ سال سے روزانہ فلم کا کم از کم ایک شو دکھایا جا رہا ہے۔دو منٹ دورانیے کے نئے ٹریلر میں فلم کے کئی یادگار مناظر دکھائے گئے ہیںسنہ ۱۹۹۵ میں ریلیز ہونے والی اس فلم میں انوپم کھیر، ستیش شاہ اور آنجہانی امریش پوری نے بھی اہم کردار ادا کیے تھے۔فلم کے ہدایت کار یش چوپڑا کے بیٹے آدتیہ چوپڑا تھے اور یہ ہندوستانی سینیما کی تاریخ کی کامیاب ترین فلموں میں شمار ہوتی ہے ۔ واضح رہے کہ بالی وڈ میں گذشتہ کئی برسوں سے یادگار فلموں کو نئے ناظرین تک پہنچانے کے لیے کچھ نہ کچھ کیا جاتا ہے۔ جیسے ’مغل اعظم‘ کو پوری طرح رنگین بنا کر پیش کیا تھا، جبکہ فلم ’شعلے‘ کا تھری ڈی ورڑن پیش کیا گیا تھا۔