شاہ رخ خان، عامر خان، سیف علی خان، نصيرالدين شاہ، فلم ساز ساجد ناڈياوالا، فلم ’جودھا اکبر‘ کے رائٹر حیدر علی، عمران ہاشمی، فیروز خان، فاروق شیخ مرحوم، سعید جعفری اور ان کے بھائی حامد جعفری۔
شفيع انعام دار، ڈائریکٹر کے آصف، مظفر علی، امتیاز علی، عزیز مرزا، فرحان اختر، عباس ٹائر والا اور ڈائریکٹر میرا نائر کے شوہر پروفیسر محمود ممداني۔شبانہ اعظمی کے بھائی بابا اعظمی، میوزک ڈائریکٹر نوشاد، اسماعیل دربار، انّو ملک اور ان کے بھائی ڈبّو ملک۔
غزل گلوکار طلعت عزیز، گلوکارہ سنیدھی چوہان کے پہلے شوہر بابی خان، تھیٹر کے عظیم ڈائریکٹر اور ایکٹر حبیب تنویر، ابراہیم
القاضی اور صفدر ہاشمی۔
طویل فہرست
ستار نواز استاد ولایت خان، گلوکار استاد علی اکبر خان، سرود نواز استاد امجد علی خان، مراٹھی انقلابی گلوکار عمار شیخ اور مشہور ریڈیو اینکر امین سیانی۔
پاکستانی کرکٹر ظہیر عباس، محسن حسن خان، سابق انڈین کرکٹر اور کپتان نواب منصور علی خاں پٹودی، محمد اظہرالدین، ٹیسٹ کرکٹر صبا کریم اور کرکٹر محمد کیف۔
مشہور ادیب سلمان رشدی، ظ انصاری، سینیئر صحافی ایم جے اکبر، گینگسٹر حاجی مستان، کاروباری شخصیت عظیم پریم جی کے بیٹے رشاد اور بنگالی شاعر قاضی نذرالاسلام۔
بڑے نام
پاکستانی پنجاب کے سابق گورنر مرحوم سلمان تاثیر، کارگل کی لڑائی میں مسلمان باپ عزیز اور ہندو ماں ہیما کا شہید ہونے والا بھارتی سوپتر کیپٹن حنیف الدین ویر چکر، راجہ صاحب محمود آباد محمد امیر محمد خان، بھارت کے سابق چیف جسٹس اور نائب صدر محمد ہدایت اللہ، امریکہ اور اقوام متحدہ میں بھارت کے سابق سفیر عابد حسین۔
تحریک آزادی کی ایک بےباک سپاہی ارونا گنگولی کے شوہر بیرسٹر آصف علی زماني، دانشور، مصنف اور نہرو کابینہ کے ایک وزیر ہمایوں کبیر اور نہرو جی کی ایک بھانجي جنک کماری کے شوہر جلیل اصغر۔
سیاست دان بھی
کرناٹک کے سینیئر لیڈر سی ایم ابراہیم کے بیٹے فیض، سابق ایم پی اکبر احمد ڈمپي، کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ، دہلی کی سابق وزیر اعلیٰ شیلا دکشت کے داماد۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر، سابق رکن پارلیمان سکندر بخت مرحوم، مختار عباس نقوی، شاہنواز حسین، وغیرہ وغیرہ۔
ان میں سے کچھ کی بیویاں مسلمان ہو گئیں، کچھ کی نہیں ہوئیں۔ ان سبھی کے بچے یا تو مسلمان رہے یا ان میں سے کچھ ہندو اور کچھ مسلمان ہو گئے۔
کچھ بچّوں نے ہندو مردوں اور عورتوں سے شادیاں کی اور کچھ نے مسلمانوں سے۔ مگر یہ سب کے سب ہیں لو جہادی یا ان کے بچے۔
تو پھر کیا حکم ہے؟ کیا کریں ان سب کا؟
اور جن معروف و مشہور ہندؤں کی بیویاں مسلمان ہیں، کیا وہ بھی لو جہادیوں کی كٹیگري میں آتے ہیں یا آتی ہیں؟ کوئی حکم ان کے لیے بھی؟
اچھا، دماغ کا تو کوئی نہ کوئی مذہب ہوتا ہی ہے، دل کا کیا مذہب ہے؟ ہندو یا مسلمان؟ بتائیں نہ! انتظار رہے گا۔