کانپور(نامہ نگار)گزشتہ ۲۴؍گھنٹوں کی بارش سے کانپور کے لوگوں کی معمولات زندگی درہم برہم ہوگئی تھی لیکن بدھ کو بادلوں کے بجائے دھوپ نکلنے کے بعد لوگوں نے راحت محسوس کی۔لیکن اس کے باوجود سرد ہوائوں کے چلنے سے سردی ابھی برقرارہے۔جبکہ درج حرارت میں کوئی خاص اضافہ نہیں ہوا ہے۔ آندھیراپردیش اوراڑیسہ کے سمندری علاقہ میں ہدہد کی وجہ سے اترپردیش مدھیہ پ
ردیش اوردہلی کے موسم میں نمایاں طورپرتبدیل ہوگئی۔ ریاست کے کانپور ضلع میں موسم نے لوگوں کوسردی کا احساس کرایا۔بارش کا سلسلہ منگل کو پورے دن جاری رہا۔بارش سے پوراشہر غرقاب ہوگیا۔اچانک درجہ حرارت میں چھ سے سات ڈگری سیلسیس کی کمی واقع ہوگئی جس کی وجہ سے سردی میںاضافہ ہوگیا۔بارش کے رکنے کے بعد کل پورے دن لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔گلیوں اورسڑکوںپر نالیاں چوک ہونے سے پانی جمع ہوگیا ہے۔جگہ جگہ کوڑے کے انبار لگے رہے جب کہ شہر میں کھدائی کی مٹی وبارش کے سبب سڑکوں پر لوگ حادثہ کا شکار ہورہے تھے۔راہگیروںکو مشکلات کا سامنا کرناپڑرہاہے اورشہر کی رفتار سست ہوگئی لیکن کل صبح سے ہی آسمان صاف ہوگیا اوردھوپ نکل آئی جس کی وجہ سے لوگوںنے راحت محسوس کی۔
شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی گل ہوگئی درخت گرنے اورتارٹوٹنے کے سبب بجلی کی فراہمی متاثرہوگئی۔بجلی محکمہ ملازمین کے ذریعہ ٹوٹے ہوئے تاروں کو درست کیاگیاجس کے بعد بجلی کی سپلائی بحال ہوگئی۔