میرٹھ (بھاشا) ضلع کے تھانہ دورالہ علاقے میں چار سال کے ایک بچے کو مبینہ طور پر قتل کر دیا گیا ۔قاتلوں اور قتل کی وجوہات کا ابھی تک انکشاف نہیں ہوسکا ۔
ضلع پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ تھانہ دورالہ کے ایک گاؤں کیلی کے باشندے خالد کا چار سالہ بیٹا امن دوشنبہ کی صبح گھر کے قریب واقع ایک دکان پر سامان خریدنے گیا ہوا تھا لیکن گھر واپس نہیں پہنچا شام کو اس کی لاش کیلی ۔بڑکلی سڑک پر پڑی ہوئی ملی ،خون سے آلودہ بچے کے سر اور چھاتی پر زخم کے نشان تھے پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ۔بچے کے اہل خانہ نے تھانے میں مقدمہ درج کرایا مقامی لوگوں کے مطابق تقریباً چھ ماہ قبل بھی گاؤں کے ایک باشندے فجر کے چھ سالہ بیٹے قادر کو قتل کردیا گیا تھا جس کا ابھی تک انکشاف نہیں ہوسکا۔