ایٹوہ(نامہ نگار)موٹرسائیکل چوری کی ہورہی متواتر وارداتوں پرقابوکرنے کے مقصد سے افسران کی ہدایات پر حرکت میںآئی اسراہارتھانہ پولیس نے چوبیاحلقہ کے ٹمکابازار سے موٹرسائیکل چورگروہ کے دوشاطر بدمعاشوںکو گرفتار کرنے میںکامیابی حاصلی کی پولیس کو ان گاڑی چوروں کے قبضے سے پانچ موٹرسائیکلیں، ایک چیسس اورپانچ بوریوں میں موٹرسائیکلوں کے پرزے اورنمبر پلیٹیں برآمد ہوئیں ہیں۔پولیس کو اندیشہ ہے کہ گرفت میں آئے ان گاڑی چوروں سے گاڑی چوری کی دیگروار داتوںکے بارے میں بھی معلومات ہوسکتی ہے۔پولیس گاڑی چوروں سے پوچھ تاچھ میں
مصروف ہیں اطلاع کے مطابق اسراہار تھانہ انچارج ونود یادو کو مخبر سے اطلاع ملی گاڑی چورگروہ کے ممبران چوبیاتھانہ حلقہ کے ٹمکا بازار میں موجود ہیں۔اطلاعات کی بنیاد پر انھوں نے تھانہ حدود کی پرواہ کئے بغیر پولیس فورس کے ساتھ گاڑی چوروں کی گھیرابندی کی اوربھرتھنا کوتوالی حلقہ کے نگلارتاگائوں کے رہنے والے سبیدارکے بیٹے گجیندر عرف بہوااورچوبیا تھانہ حلقہ کے سنتوش پورانواگائوں کے راجیندرسنگھ کے بیٹے اروند کو گرفتارکیا۔ گرفت میں آئے بدمعاشوںنے پوچھ تاچھ کے دو ران پولیس کو بتایاکہ وہ موٹرسائیکلوںکی چوری کرنے کے بعد ان کے اہم پرزے کھول کر بازار میں مکینیکو ںکو فروخت کردیا کرتے تھے۔ ابتدائی طورپر تو وہ موٹر سائیکلوںکو ایسے ہی فروخت کرنے کی کوشش کرتے تھے مگرکامیاب نہ ہونے کی صورت میں اس کے پرزے کھول کرچیسس کو کٹوادیا کرتے تھے تاکہ کسی قسم کے خطرے کا اندیشہ نہ رہے ۔پولیس کو امید ہے کہ گرفتار کئے گئے چوروں سے دیگر مجرمانہ وارداتوںکا بھی خلاصہ ہوسکتاہے۔