لکھنؤ(نامہ نگار)گومتی نگر پولیس نے دو شاطر چین لٹیروں کوگرفتار کر تے ہوئے ان کے قبضے سے لوٹٰ گئی چین اور موٹرسائیکل برآمد کی ہے۔ گومتی نگر پولیس نے دوشنبہ کو جانچ کے دوران دو لٹیروں کو گرفتار کیا۔ پولیس نے ان کے قبضے سے لوٹی گئی چین اور ایک موٹرسائیکل برآمد کی ہے۔ پوچھ گچھ میں بدمعاشوں نے راجدھانی سمیت بارہ بنکی ضلع میں چین لوٹی کی کئی واردات انجام دینے کی بات قبول کی ہے۔ لٹیروں نے پولیس کو یہ بھی بتایا کہ وہ لوگ لوٹی گئی چین کو بارہ بنکی کے ایک صراف کو فروخت کرتے تھے۔
اس بات کا پتہ چلنے پر گومتی نگر پولیس کی ایک ٹیم دوشنبہ کو بارہ بنکی بھیجی گئی۔ فی الحال پولیس لٹیروں سے پوچھ گچھ کر ہی ہے۔