نئی دہلی، 22جنوری (یو این آئی) کانگریس نے اپنے جنرل سکریٹری جناردھن دویدی کے وزیراعظم مودی کے بارے میں دیئے گئے بیان کی سخت مذمت کرتے ہوئے آج کہا کہ ان کے خلاف جلد ہی ضابطہ کی کارروائی کی جا سکتی ہے ۔کانگریس میڈیا شعبہ کے انچارج اجے ماکن نے آج یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ ‘‘ہندستانیت’’ کے بارے میں دویدی کا خیال کانگریس کے موقف کے مطابق نہیں ہے ۔ خیال رہے کہ مسٹر دویدی نے ایک ویب سائٹ سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ مسٹر مودی کا انتخاب ‘‘ہندستانیت’’کی جیت ہے اور ایک نئے دور کا آغاز ہے ۔مسٹرماکن نے کہا کہ مسٹر مودی جی کسی بھی طرح سے ہندستانیت کی علامت نہیں ہیں اور جس طرح سے ہندستانیت کو مسٹرمودی سے جوڑا گیا ہے کانگریس اس کی سخت مذمت کرتی ہے ۔ مسٹردویدی نے بعد میں کہا کہ انہوں نے صرف 2014 کے عام انتخابات کا تجزیہ کیا تھا جس کا میڈیا نے مودی کی تعریف کے طور
پر غلط مطلب نکالا۔