بلرامپور(بھاشا) دونوجوانوں نے ایک نابالغ لڑکی کو مبینہ طورپر اغواکرکے اسے اپنی حوس کا شکاربناڈالا۔یہ واقعہ بلرامپور ضلع کے ایک گائوں میں ہوا۔ایڈیشنل پولیس سپرنٹینڈنٹ بی ڈی شکلا نے آج یہاں بتایاکہ گزشتہ دوشنبہ کی شب پانی لینے گئی ایک نابالغ لڑکی کو پوجا رام اورملک راج نام کے دوبدمعاشوں نے اغواکرلیا۔انھوں نے بتایاکہ دونوں نے لڑکی کے ساتھ عصمت دری کی اوراسے ندی کے
کنارے پھینک دیا۔جہاں وہ کل زخمی حالت میں پائی گئی۔مسٹرشکلا نے بتایاکہ متاثرہ کا اسپتال میں علاج چل رہاہے۔جبکہ معاملہ درج کرکے دونوں ملزمین کو گرفتارکرلیاگیا ہے۔