ممبئی۔بالی ووڈ اداکاررنبیرکپور نے کہا ہے کہ فلم رائے ایک ایکشن تھرلر فلم ہے جس میں میں ایک آرٹ کا چور ہوں۔ ارجن رام پال ایک فلم میکر ہے جیکولین نے اس فلم میں ڈبل رول نبھایا ہے اور ایک جیسی دو لڑکیوں سے میں اور ارجن پیار کرتے ہیں۔ فلم میں بہت سے کنفیوزنس ہیں جس سے عوام لطف لے گی۔ فلم کا ہر منظر کہانی موسیقی اور گیت بہت اچھے ہیں جو پسند کئے جارہے ہیں۔ فلم کا ہر فرد اس فلم کی کامیابی کی امید لگائے ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایک انٹرویو میں کیا ہے۔میں نے بہت کچھ سیکھا ہے اس سفر میں میں کافی سوچ سمجھ کر فلمیں سائن کررہا ہوں۔ میں ایسی فلموں کو ترجیح دے رہا ہوں جو میرے کیریئر کو آگے بڑھانے میں مدد گار ثابت ہو مجھے کسی سے کوئی مقابلہ کرنا نہیں ہے۔ اور نہ میں باکس آفس کلکشن کو ترجیح دیتا ہوں۔ فلم جو کچھ بھی ہو عوام کی پسند بن جائے۔ فلمساز کو فائدہ ہو اور اس سے جڑے تمام لوگ بہتر کوشش میں لگ جائے۔
ناکامی اور کامیابی ہر عام و خاص کے قسمت میں آتی ہے اس کے باوجود آپ فلموں کے انتخاب میں اتنی احتیاط کیوں برت رہے ہیں؟ ہمیں یہ سوچنا چاہئے کہ اپنی روزی کے لئے لائٹ بوائے، اسپاٹ بوائے سے لے کر کئی سارے لوگ ایک ایکٹر پر منحصر کرتے ہیں جب ایک ایکٹر کسی فلم کے لئے ہاں کہتا ہے تو اس فلم سے جڑے ہر شخص کے لئے اس کی بڑی اہمیت ہو جاتی ہے۔ اس لئے میری کوشش ہوتی ہے کہ میں ہمیشہ اچھے سے اچھا کام کروں۔ اگر میں کوئی فلم بھی کررہا ہوتا ہوں تو اپنے انڈورسمنٹس بھی کرتا رہتا ہوں اور اگلے سال میں نے اور بھی زیادہ کام کرنے کے بارے میں سوچ رکھا ہے۔نہیں میں اسٹارڈم کو سنجیدگی سے نہیں لیتا ہوں۔
میری پرورش ایک فلمی خاندان میں ہوئی اس لئے میں نے اپنے آس پاس اسٹار ڈم دیکھی ہے اور مجھے پتہ ہے کہ یہ آپ کے کام سے کس قدر جڑی ہے میں کسی اسٹار ڈم کی وجہ سے اپنی زندگی کا لطف نہیں لے رہا ہوں۔ اس کی وجہ ہے کہ جو کام میں کررہا ہوں اسے اصل میں پسند کرتا ہوں۔ میں اپنی سنگل لائف کا پورا لطف لے رہا ہوں میں کسی سے ڈیٹنگ نہیں کررہا ہوں میں اپنے دوستوں کے ساتھ گھومتا پھرتا ہوں، میں صرف کیریئر پر توجہ دے رہا ہوں۔ میڈیا جو لکھنا چاہے لکھ لے مجھے اس کی پرواہ نہیں ہے، میں سنگل ہی کچھ اور دن گذارنا چاہتا ہوں۔ دیپیکا پڈوکون اور کبھی نرگس فاقری : یہ دونوں بھی میری اچھی دوست ہیں۔میڈیا نے ان کی دوستی کو تل کا تاڑ بنا دیا۔ میڈیا کو اپنی ذمہ داری نبھانی چاہئے، ہم نے کوئی فیصلہ نہیں کیا کہ میڈیا نے قیاس لگانے شروع کردیئے کبھی ہنسی آتی ہے تو کبھی افسوس ہوتا ہے۔ ہاں ایسی کوئی بات ہے تو اس میں چھپانا کیسا سب کے سامنے آجائے گا۔