کولکاتہ۔ہندوستانی نشانے باز دیپکا کماری پولینڈ میں چل رہے تیر اندازی ورلڈ کپ کے چوتھے مرحلے کے انفرادی ریکورو طبقے کے سیمی فائنل میں ہارنے کی وجہ اب تمغہ کے لئے کھیلیں گی۔ یہاں موصولہ اطلاع کے مطابق دیپکا کل آخری چار میں چین کی جگ ججئی سے ہار گئیں۔ اب وہ کل ہونے والے کانسے کے تمغے کے پلے آف میں روس کی تاتیانا سیگنا کے آمنے سامنے ہوں گی۔ اس ہار سے تین بار کی ورلڈ کپ فائنل کی چاندی کاتمغہ فاتح دیپکا کی پانچ سے سات ستمبر کو لسانے میں ہونے والی سیشن کی آخری مقابلہ میں جگہ بنانے کی امید بھی ٹوٹ سکتی ہے۔ خواتین کمپائونڈ انفرادی مقابلے میں پروواشا شیڈے کوکوارٹرفائنل میں کولمبیا کی سارا لوپیز سے 141۔ 143 سے
شکست ملی جب کہ دیگر کوئی ہندوستانی آخری آٹھ میں جگہ نہیں بنا سکا۔