دپیکا پڈوکون بولی وڈ کی ایک مجھی ہوئی اداکارہ ہیں، جو خود کو کردار کے مطابق ڈھالنے کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار ہوجاتی ہیں۔
اب یہی دیکھ لیں کہ ہر کردار کو ڈوب کر کرنے کی خواہشمند 44 کلو وزن کی حامل دپیکا پڈوکون اپنی نئی فلم ‘باجی راؤ مستانی’ میں 20 کلو وزنی لباس پہنیں گی۔
اس سے قبل بھی دپیکا فلم ‘رام لیلا’ میں بھاری بھرکم لباس پہن چکی ہیں، تاہم اب جو لباس وہ پہننے جارہی ہیں وہ ان کے کل وزن کا تقریباً نصف ہوگا۔
اس فلم میں دیپکا ایک نئے انداز میں جلوہ گرہوں گی اور ایک جنگجو حسینہ کا کردار
ادا کرنے کے لیے وہ ان دنوں تلوارچلانا بھی سیکھ رہی ہیں ۔
فلم ‘باجی راؤ مستانی’ کی شوٹنگ راجستھان میں جاری ہے۔
اور جیسا کہ بولی وڈ میں بڑی تیزی سے نئے ٹرینڈز کی نقل کی جاتی ہے، آنے والی فلموں میں دیگر اداکارائیں بھی ان کی دیکھا دیکھی بھاری بھرکم ملبوسات میں اداکاری کے جوہر دکھانے کی تیاری کررہی ہیں۔