امریکا کے ایک سینیٹر نے کہا ہے کہ واشنگٹن داعش دہشت گردوں کی ہلاکتوں کے بارے میں غلط بیانی سے کام لے رہا ہے۔
المیادین ٹی وی چنیل کی رپورٹ کے مطابق امریکی سینیٹر ریان زینک نے کہا ہے کہ واشنگٹن اور اس کے اتحادی فضائی حملوں میں داعش دہشت گردوں کی ہلاکتوں کے بارے میں جو اعداد و شمار بتاتے ہیں وہ جھوٹ پر مبنی ہوتے ہیں- اس امریکی سینیٹر نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ امریکا یہ اعداد و شمار کہاں سے ح
اصل کرتا ہے جبکہ امریکا کے زیر قیادت اتحاد کے فوجی، میدان جنگ میں موجود ہی نہیں ہیں- واضح رہے کہ امریکا کی فضائیہ کے ایک اعلی عہدیدار نے کہا تھا کہ ہر مہینے فضائی حملوں کے باعث دہشت گرد گروہ داعش کے ایک ہزار عناصر ہلاک ہوتے ہیں- امریکی سینیٹر ریان زینک نے ان اعداد و شمار کو محض ایک جھوٹ قرار دیا ہے-