کانپور(نامہ نگار)ملت سوسائٹی فارایجوکیشن کے ذریعہ سٹی پبلک اسکول ہمایوباغ میں پاکستان میں پشاور کے آرمی اسکول میں دہشت گردوںکے ذریعہ معصوم بچوںپر گولیاں چلائیں گئیں۔مہولکین کے ایصال ثواب کیلئے اسکول میں فاتحہ خوانی کا اہتمام کیاگیا۔اس کے علاوہ تنظیم کی جانب سے سٹی پبلک اسکول،مدرٹیریساجونئیر ہائی اسکول ،سٹیزن ایجوکیشن سینٹر، اڑان ایجوکیٹ میںبھی قرآن خانی کا اہتمام کیاگیا۔ سٹی پبلک اسکول کی پرنسپل ڈاکٹرشمع نے خصوصی دعاء کرائی۔اس موقع پر انھوں نے کہا کہ پوری دنیا کو دہشت گردی سے نجات دلائی جائے۔اورملک میں امن وامان قائم رہے۔انھوں نے کہا کہ دہشت گردوں
کو سخت سے سخت سزادی جانی چاہئے ملت سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر شاہنوازخان نے کہا کہ اسلام میںدہشت گردی کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے کیونکہ دہشت گردوںکا کوئی مذہب نہیںہوتاہے اس لئے دہشت گردوں کوسزادی جانی چاہئے کڈس ولاپری اسکول کی پرنسپل صباتبسم نے کہاکہ اسلام میںظلم کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ جن دہشت گردوں نے بے قصور بچوںکو قتل کیا ہے وہ مسلمان نہیں ہوسکتے۔ اس موقع پر ڈاکٹرشاہنواز خان، اسلم شیخ ، سیٹیزن اسکول کے منیجر محمد حنیف ،محمد شاداب خان،حنا آصف ، ثنا اسلام،نوشادہ خاں کے علاوہ جمیل،مبینہ ،اسماء وغیرہ موجودتھیں۔