نئی دہلی،5اگست(یواین آئی)سپریم کورٹ نے آج مرکز سے پوچھا ہے کہ دہلی میں حکومت کی تشکیل کیلئے اس نے اب تک کیا اقدامات کئے۔عدالت عظمی نے آج دہلی میں اسمبلی معطل ہونے کے معاملہ پر سماعت کرتے ہوئے مرکز سے اس بارے میں جاننا چاہا کہ اس نے اب تک دہلی اسمبلی کی تشکیل کے لئے کیا کوششیں کیں۔واضح ر ہے کہ اروند کیجریوال کی عام آدمی پارٹی کی حکومت کے استعفا کے بعد سے دہلی میں اسمبلی معطل ہے۔سپریم کورٹ نے حکومت سے اس بات کی
بھی وضاحت طلب کی کہ دہلی اسمبلی کب تک معطل رہے گی او رممبران اسمبلی کب تک گھر بیٹھے رہیں گے۔