نئی دہلی، 18جنوری (یو این آئی) دہلی کانگریس کے سربراہ اراروندر سنگھ لولی دہلی اسمبلی انتخابات میں امیدوار نہیں ہوں گے ۔ یہ اطلاع کل ہند کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور دہلی کے انچارج پی سی چاکو نے آج یہاں دی۔
مسٹر چاکو نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ مسٹر اروندر سنگھ لولی دہلی اسمبلی کا الیکشن نہیں لڑیں گے
بلکہ وہ انتخابات سے متعلق تنظیمی کام کاج دیکھیں گے ۔
کانگریس نے اپنے امیدواروں کی جو پہلی فہرست جاری کی تھی اس میں دہلی کانگریس کے سربراہ کا نام شامل تھا جنہیں گاندھی نگر حلقے سے پارٹی کا امیدوار بنایاگیاتھا۔
مسٹر چاکو نے بتایا کہ مسٹر لولی کی جگہ پر پارٹی کے امیدار کا اعلان کل کیاجائے گا۔