گورکھپور(نامہ نگار)دیوانی کچہری میں بھی مسافروں کیلئے ریزرویشن کی سہولت مہیا کرائی جائے گی اس کی نگرانی ڈاک محکمہ کے ذریعہ کی جائے گی۔وکلا کے علاوہ عام لوگ بھی یہاں سے ریزرویشن کراسکیںگے۔طویل عرصہ سے وکلا اس بات کا مطالبہ کررہے تھے دیوانی کچہری میںریل ریزرویشن مرکز کھولا جائے اس کے لئے بارایسوسی ایشن اسکول کورٹ اورڈاک محکموںکی مشترکہ تجویز ریلوے محکمہ کو بھیج دی گئی ہے ریلوے کی جانب سے دیوانی کچہری کے ڈاک گھر کے قریب ریلوے ریزرویشن مرکز کھولنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔