لکھنؤ (نامہ نگار)اترپردیش پنچایتی راج دیہی صفائی ملازمین یونین کی قیادت میں ریاست کے مختلف اضلاع سے آئے سیکڑوںکی تعداددمیں صفائی ملازمین نے بدھ کی صبح پہلے باپوبھون کے سامنے ا پنے سات نکاتی مطالبات کے سلسلے میںسڑک پرجھاڑولگاکرمخالفت ظاہر کی اس کے بعد وہ اسمبلی کے سامنے سے پیدل مارچ کرتے ہوئے لکشمن میلہ میدان پہنچے جہاںانھوںنے مظاہرہ کرکے نعرے بازی کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کومخاطب سات نکالی مطالبات کی عرضداشت ضلع انتظامیہ کوسونپی ۔ اس موقع پرتنظیم کے ریاستی صدر کرانتی سنگھ نے کہا کہ پنچایتی راج
محکمہ کے زیراہتمام تعینات ملازمین کے ساتھ غلاموں کی طرح سلوک کیاجارہاہے ۔
انھوںنے یہ بھی کہاکہ گائوں پنچایت افسر گروپ جی کے ایکٹ میں گرام پنچایت صفائی ملازمین کوپچاس فیصد ترقی کیلئے ایکٹ میںترمیم کرکے صفائی ملازمین کوگائوں پنچایت افسر کے عہدے پرترقی دی جائے ۔ جن اضلاع میں صفائی ملازمین کومستقل لیٹرنہیںجاری کیاگیا ہے مستقل کرنے کیلئے ضلع پنچایت افسروںکو دوبارہ ہدایت دی جائے صفائی ملازمین کوگائو پردھان کے کنڑول میںرکھا جائے لیکن ماہانہ شرح تنخواہ پردستخط نہ کراکر محکمہ کے ماتحت رکھا جائے ۔ نیائے پنچایت صفائی ملازمین کے کام کے اوقات دوشفٹوں کے بجائے ایک شفٹ میں صبح آٹھ بجے سے شام تین بجے تک کیا جائے ۔